شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

shahbaz sharif and hamza shahbaz
کیپشن: shahbaz sharif and hamza shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے عدالت میں پیشی ,سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی  دوسری جانب ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کیلئے بینک جرائم کورٹ کے دائر اختیار پر سوال کھڑا کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  صدر مسلم لیگ ن  میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف ایف آئی اے کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے۔بینک جرائم عدالت کے جج سردار طاہرصابرنےاپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیچیدہ کیس ہے اس میں اینٹی کرپشن اور بینک جرائم کی دفعات شامل ہیں، معاملہ بینک جرائم کورٹ کے دائر اختیار میں نہیں آتا ،کیس کو ایسی عدالت میں منتقل کیا جائے جو ایف آئی اے کے ہر قسم کے کیسز کی سماعت کا اختیار رکھتی ہوں ایف آئی اے کورٹ سیشن عدالت یا سپشیںل جج سینٹرل ایف آئی اے کورٹ منتقل کیا جائے جبکہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کیا ایف آئی اے کیس کو لٹکا رہی ہے ایک عرصہ ہو گیا ہے کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اور اب عدالت کے دائر اختیار پر جواز بنا کر کیس کو مزید لٹکایا جا رہا ہے 

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی اور عدالت کے دائر اختیار پر ایف آئی اے کے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کر لیا 

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کامیڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ایک سال سےزیادہ عرصہ ہوگیاکوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،ایف آئی اے نے آج تک کسی کیخلاف اتنا لمباکیس نہیں بنایا۔یہ کام زیادہ دیرتک چلنےوالانہیں حکومت کوجواب دینا ہوگا  ۔کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور انتقامی کارروائیوں کے علاوہ آج تک کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو آج اچانک عدالتی دائرہ اختیار کا خیال آگیا، جبکہ جہانگیر ترین سمیت دیگر نے بنکنگ کورٹ سے ضمانتیں لیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا پیسہ اور معززعدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کارکنان بھی شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے جو ان کے حق میں نعرہ لگاتے رہے