ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر عمران اسماعیل نے بڑا دعویٰ کردیا

 گورنر عمران اسماعیل نے بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں، ہم اسے اٹھا اسلام آباد نہیں لے آئیں گے، جزائر سندھ کا ہی حصہ رہیں گے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہاں دبئی سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بنڈل آئی لینڈ راوی سٹی سے زیادہ بہتری سے ابھرے۔ ہم وہاں دو نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، آلودگی کے مسائل کو مدنظر رکھ کر جامع ماسٹر پلان پر شہر آباد کیا جائے گا، بنڈل آئی لینڈ کی تعمیر کے بعد ایک اندازے کے مطابق وہاں چالیس سے پچاس لاکھ سیاح آئیں گے، اس کا تمام ریونیو سندھ حکومت کو ہی جائے گا، اس پراجیکٹ سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاق کیساتھ فشریز کے لوگ بھی اس میں ہمارے ساتھ ہوں گے، یہ منصوبے پاکستان کی معیشت کو بڑھانے کیلئے شروع کیے جائیں گے، کسی کو اس منصوبے پر تحفظات نہیں ہونے چاہئیں، ہماری خواہش ہے کہ ہم اس منصوبے کو سندھ حکومت کیساتھ مل کر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریں گے، صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بنڈل آئی لینڈ سے متعلق امور سندھ حکومت سے مل کر طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی سندھ کے بیٹے ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ جزائر پر قبضہ ہو رہا ہے۔ 

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں جزیروں کا انتظام وفاق کے سپرد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت بھی ہوئی، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا .

Sughra Afzal

Content Writer