پاک سری لنکا بڑا ٹاکرا آج، لاہور کی متعدد سڑکیں بند

پاک سری لنکا بڑا ٹاکرا آج، لاہور کی متعدد سڑکیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پاک سری لنکا ٹی 20 سیریز کے لاہور میں تیسرے اور آخری میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری، شائقین کیلئے 9 سٹینڈز مختص کر دیئے گئے۔

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے آخری روز انتظامات مکمل کر لیےگئے، شائقین کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لائیں، حکام کے مطابق پاور بنک، چارجر سمیت ممنوعہ اشیاء لے کر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

ٹریفک حکام کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک رواں رہے گی، جیل روڈ اور مزنگ سےآنیوالےشائقین ایف سی کالج میں گاڑیاں پارک کرینگے، موٹروے، ٹھوکر سے آنیوالے گاڑیاں فیصل ٹاؤن یونیورسٹی ہاسٹلز میں پارک ہوں گی،فردوس مارکیٹ، سنٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ ٹریفک کھلی ہو گی، صدیق ٹریڈ سنٹر، پل نہرجیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا۔

کاہنہ، کوٹ لکھپت سے آنیوالوں کیلئے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ مختص کی گئی، کینٹ، گلبرگ سے آنیوالوں کیلئے کیولری، فردوس مارکیٹ پارکنگ مختص کی گئی،شہر ی مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں، شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے آگاہ رکھا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer