لالی وڈ فلم ’’کاف کنگنا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

لالی وڈ فلم ’’کاف کنگنا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمن قمر کی نئی لالی وڈ فلم ” کاف کنگنا“ 25 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، تیاریاں شروع ہوگئیں۔

مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی نئی اردو فلم ” کاف کنگنا“ کو 25 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارہ ایشال، فضا علی، سمیع خان، آبی خان، ساجد حسن، نسیم وکی، راشد محمود، بلال چوہدری اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کی کہانی پاک بھارت تعلقات پر مبنی ہے اور اسے بڑے ہی خوبصورت انداز میں پکچرائز کیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اور نوید ناشاد نے ترتیب دی ہے جبکہ فلم کے گانے شفقت امانت علی خان، راحت فتح علی خان اور عارف لوہار نے گائے ہیں۔

فلم شہر لاہور کے 30 سے زائد سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔