پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مختلف یونیورسٹیوں کے کیفے ٹیریاز سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مختلف یونیورسٹیوں کے کیفے ٹیریاز سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف یونیورسٹیز کیفے ٹیریاز کی چیکنگ، 128 چیک کیےگئے کیفے ٹیریاز میں سے 8 کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یونیورسٹی  کیفےٹیریا چیکنگ مہم کے دوران صوبہ بھر میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں کے  کیفے ٹیریاز کی چیکنگ کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 5 اور سٹوڈنٹ بیکرز اینڈ سنیک بار کو سیل کیاگیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں ہی سٹوڈنٹ فوڈ کارنر اور کامسیٹ یونیورسٹی کے مین  کیفے ٹیریاز کو سیل کیاگیا، کیفیز کو صفائی کے ناقص انتظامات، زائد المعیاد اشیاء خورنوش کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔ بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ دودھ، جعلی کیچپ، ایکسپائر کولا ڈرنکس اور استعمال شدہ تیل موقع پر تلف کیا،  کیفے ٹیریاز پر کام کرنے والے ورکرز کی صفائی ناقص اور میڈیکل بھی موجود نہیں تھا۔

ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ بہترین کھانوں  کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آئندہ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے  کیفے ٹیریاز صرف منظور شدہ افراد ہی چلا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیفے صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ افراد یا کمپنیوں کو دینے کے حوالے سے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔