"ملک کےپاس عمران خان کی صورت میں آخری چانس ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری  کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب ہی ا یسا صوبہ ہے جہاں مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن بطور خیراتی ادارے ہوتی ہے،نیکٹا کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کے مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتحادامت اسلامک سینٹرمیں وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کااہتمام کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیکٹا کے تحت رجسٹریشن کی قانون سازی ہوئی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی اتحادی حکومت نے مدارس اورمساجد کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی، پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ بہت جلدمشکلات پرقابو پالیں گے ، استحکام پاکستان کے لیے اللہ نے ہمیں عمران خان جیسا لیڈر دیا ہے ،  اس قوم کے پاس عمران خان کی صورت میں آخری چانس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے مضبوط ادارہ عدالتیں ہیں،پاکستانی عازمین عمرہ کے لیے 2 ہزار ریال فیس پر نظرثانی کے لیے سعودی حکومت سے بات چیت کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer