قبل از وقت ملک میں سردی کی آمد

قبل از وقت ملک میں سردی کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے سردی  کے آنے کی اطلاع بھی دے دی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دار لحکومت لاہور میں رات گئےتیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ، بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی میں اضافہ ہوگیاجس کے باعث رات گئے شہریوں نے گرم ملبوسات اوڑھ لیے، محکمہ موسمیات نے ملک میں قبل از وقت سردی کی آمد کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer