ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فریال تالپور کی آغا سراج درانی  مرحوم اورسابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر آمد؛ لواحقین سے تعزیت

 فریال تالپور کی آغا سراج درانی  مرحوم اورسابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر آمد؛ لواحقین سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور  تعزیت کیلیئے آغا سراج درانی  مرحوم کے گھر  پہنچ گئیں ۔

فریال تالپور نے آغا سراج درانی  مرحوم کے صاحبزاد ے آغا شہباز  درانی اور دیگر لواحقین  سے تعزیت کی ۔فریال تالپور نے آغا سراج درانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں ۔

فریال تالپور نے کہا آغا سراج دارنی مرحوم کی پارٹی کیلیئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 فریال تالپور  تعزیت کیلیئے سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر  بھی گئیں ، فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے صاحبزادے  سلمان شہباز میرانی، صاحبزادی و ایم پی اے سیما خرم اور دیگر  لواحقین سے تعزیت کی 

فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں 

 فریال تالپور نے کہا آفتاب شعبان میرانی  مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلیئے جدوجہد کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا