ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول مذاکرات؛ پاکستان نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کیساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا

استنبول مذاکرات؛ پاکستان نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کیساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔

وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے،   غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے،  پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

 سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ بیان میں افغانستان کی جانب سے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کر دی گئیں ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا۔