ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب

سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔ تمام محکموں کو مطلوبہ معلومات مخصوص فارمیٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں ملازمین کے نام، عہدے، تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ حیثیت شامل ہو گی۔

میڈیکل انویلیڈیشن پالیسی کے تحت ملازمین کی بیماری کی نوعیت، شدت اور دیگر طبی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔