ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ، شہدا کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر  گئی  

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ، شہدا کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر  گئی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے اور 8 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

  عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر مقامات کے ملبے میں دبی فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

 دوسری جانب اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

 جواب میں  حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کی، غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔

 اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں 3 افراد شہید ہوئے۔