(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکری سیکرٹری ایڈیشنل جنرل و صدر اسلام آباد ریجن اعلیٰ صبح مانسہرہ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔
باؤثوق ذرائع کے مطابق علی نواز اعوان اور ملک عامر کو گرفتار کیا گیا جبکہ جس گھر میں رہائش پذیر تھے اسکے مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ،، علی نواز اعوان پر اسلام آباد میں معتدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔