ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے وزیر خزانہ کا بڑا اعلان

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ میں اپیلیں واپس لیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھامعیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔