ناکام عاشق کا محبوبہ کی شادی رکوانے کا انوکھاطریقہ، ویڈیو وائرل

ناکام عاشق کا محبوبہ کی شادی رکوانے کا انوکھاطریقہ، ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرائے عالمگیر میں شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھے  اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer