ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل: محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

Muhammad Hafeez
کیپشن: Muhammad Hafeez
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور سب کی نظریں سڈنی پر لگی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

سڈنی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ اور بین الاقوامی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 6 میچز میں سے 4 جیتے جبکہ ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان 28 میں سے 17 جیتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دیا تو سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے۔

ویمن پلیئر نے ٹی 20 سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی لے کر وطن آئے گی۔