سلمان خان نے بھارتی خاتون باکسر کا خواب پورا کر دیا

سلمان خان نے بھارتی خاتون باکسر کا خواب پورا کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارتی خاتون باکسر نکہت زرین کا خواب پورا کر دیا۔

نکہت زرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی .'، جس میں وہ اداکار کے ساتھ ان کے مشہور گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔

بھارتی باکسر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ آخر میرا انتظار ختم ہوا اور خواب پورا ہو گیا۔

نکہت زرین کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے ان کو سلمان خان سے ملنے پر مبارک باد دی اور اداکار کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer