ٹی 20ورلڈکپ ، سیمی فائنل میں پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

SEMI FINAL
کیپشن: PAK VS NZ
سورس: twiter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلے سیمی فائنل کے لئے سڈنی پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کل بدھ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، میچ کانٹے دار ہوگا۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی کمان مایہ نازبلے باز جوز بٹلر کے ہاتھ ہے۔

میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوں گے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے ۔ جنوبی افریقا کے ایراسمس کے ورلڈ کپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔ کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔ 13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔