(عابد چوہدری،حسن خالد)دریائے راوی سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں دریائے راوی سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے،چالیس سالہ خاتون کو قتل کر کے لاش دریا میں پھینکی گئی، خاتون کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
ایک اور واقعے میں تھانہ شالیمار کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس نےشناخت نہ ہونے لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کی عمر 32 سال کے قریب ہے، خدشہ ہے کہ نامعلوم شخص کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔