سٹی 42: ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بھی اضافہ، 17سو روپے اضافے سےسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی۔
شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کر دی گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17سو روپے اضافہ ہو اہے ۔
24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی۔22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 583 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 375 روپے فی تولہ ہو گئی۔