ننھی بچی نے سکیورٹی گارڈ کے سامنے ہاتھ کیوں پھیلائے؟ ویڈیو دیکھیں

Toddler reminds security guard about her temperature
کیپشن: Toddler video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا، ننھی بچی کے اس عمل کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس کو ذمہ دار شہری قرار دیا اور دلچسپ کمنٹس کرتے اس کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تقریباً ایک دو سالہ بچی کو دکھایا گیا جو کہ سکیورٹی گارڈز کے پاس جاتی ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ننھی بچی ان کے پاس اپنا ٹمپریچر چیک کرارہی ہے، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی تعداد میں اضافہ ہوا۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ فیس ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کا دھوئیں اور ٖصفائی کا خیال رکھیں، علاوہ کئی رش والی جگہوں پر ٹمپریچر  سکیورٹی گارڈز بھی اس لوگوں کی خدمت میں حاضر ہیں جو ان کا ٹمپریچر چیک کرتے ہیں، ویڈیو میں ننھی بچی نے دوسروں کے لئےاس کی مثال قائم کردی۔

ننھی بچی سکیورٹی گارڈ کے پاس واپس آتی ہے اور اصرار کرتی ہے کہ وہ اس کا ٹمپریچر چیک کرے ،اپنے دنوں ہاتھ سکیورٹی گارڈ کے آگے کرنے کے بعد  بچی نے ہاتھوں میں اٹھائےکھیلونے کا بھی ٹمپریچر چیک کرایا اور بعد ازاں  کمسن بچی نے اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں سے چلی گئی۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' ایک ذمہ دار شہری کو بھی ایسا کرناچاہیے'۔

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے اس عمل کی خوب تعریف کی اور کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer