ڈینگی بے قابو،کتنی قیمتی جانیں گئیں؟جانئے

Virus
کیپشن: Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ڈینگی وائرس کی روک تهام کیلئے اقدامات بے سود، مہلک وائرس کے جاں لیوا حملے جاری ہیں کئی شہری جان کی باز ہار گئے۔

ڈینگی وبا کی شدت میں کمی نہ آ سکی، مرض کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات تاحال غیر موثر ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس شہر میں مزید 5 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ 333 نئے مریض سامنے آگئے۔

ایک جانب ڈینگی پر کنٹرول نہیں کیا جا سکا تو دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال انتظامی بحران سے دوچار ہیں۔ میو ہسپتال، سروسز ، گنگا رام ، پی آئی سی ، جنرل اور جناح ہسپتال میں عرصہ دراز سے مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہی تعینات نہیں۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، گورنمنٹ ہسپتال یکی گیٹ، سید مٹھا، میاں منشی اور شاہدرہ ہسپتال بھی مستقل ایم ایس سے محروم ہیں۔

ہسپتالوں میں ایڈہاک ازم اور عارضی بنیادوں پر کام چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولتیں نہ ہونے پر مریض خوار ہو گئے۔ڈینگی وبا کو 4 ماہ ہو گئے ہیں، نہ تو مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے، نہ ہسپتالوں میں مرض کی تشخیص اور علاج کی مطلوبہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔