ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلانیا کا ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ

 میلانیا کا ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا نے  ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ روم الگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی ایک اور سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ شادی پہلے ہی ختم ہو گئی ہے،   میلانیا ٹرمپ اب ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لیں ۔

قبل ازیں  2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ غیرمتوقع طور پر الیکشن جیتے تھے تو میلانیا پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ٹرمپ انتخابات جیت جائیں گے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer