شاعر امجد اسلام امجد کے نام بڑا اعزاز

شاعر امجد اسلام امجد کے نام بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) ترکی کا معتبر اور باوقار " نجیب فاضل ایوارڈ" پاکستان کے شہرہ آفاق شاعر و مصنف اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک امجد اسلام امجد کو دیا جائے گا۔

جمہوریت ترکی کی وزارت تہذیب و ثقافت کے تحت ترکی کے ستار نامی اخبار کی جانب سے ہر سال دیا جانے والا بین الاقوامی نجیب فاضل ایوارڈ اس سال پاکستان کے شہر آفاق شاعر و ادبی شخصیت امجد اسلام امجد کو دیا جائے گا۔

نجیب فاضل مرحوم ترکی کے عظیم شعراء میں سے ہیں جن کی اپنی شاعری، فکشن اور سیاسی تحریروں کے ذریعے پیش کردہ خیالات و تصورات نے ترکی کی نئی نسلوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

اس معتبر ایوارڈ کی تقریب تقسیم دسمبر کے مہینے میں ترکی کی دارلحکومت انقرہ میں منعقد کی جاتی ہے، تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوغان بھی شرکت کرکے ایوارڈ یافتگان کو ان کے ایوارڈز پیش کرتے ہیں۔