الحمرا آرٹ سینٹر میں یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد

الحمرا آرٹ سینٹر میں یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر میں اقبال ڈے کی مناسبت سے یوم اقبال پروگرام کا انعقاد کیا گیا، علامہ اقبال کے نواسے میاں یوسف صلاح الدین اور بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کی خصوصی شرکت، سکول کے بچوں نے کلام اقبال سنا کر خوب سماں باندھا۔  

تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹ سینٹر میں یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال سمیت اقبال کے مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبال کے فلسفہ اور ان کی شاعری کو اپنا کر اپنا مقام بلند کرنا ہے۔  

 گلوکار استاد عبدالرؤف اور جویریہ خان نے کلام اقبال پیش کیا. تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی ایک تقریر بھی سنائی گئی جسے نواسہ اقبال میاں یوسف صلاح الدین نے تیار کیا۔

تقریب کو سکول کے بچوں نے کلام اقبال، لب پہ آتی ہے دعا بن کر سنایا تو ہر کوئی جھومتا ہی رہا۔اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری میں بتایا بھی کہ قوم کواپنے ملک کے لیے کس طرح قربانیاں دینی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے اقبال کے ایسے ہی فلسفہ خودی کی ضرورت ہے۔