حمزہ شہباز کی نیب میں پیشی، تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

حمزہ شہباز کی نیب میں پیشی، تین گھنٹے تک پوچھ گچھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم: آمدن سے زائد اثاثہ جات  کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش، جبکہ سیلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے، تفتیشی ٹیم نےحمزہ شہباز سےتین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروانے کے بعد حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور پیش ہوئے، حمزہ شہباز نیب آفس پہنچے تو کارکنوں نے انکی گاڑی پر پھول نچھاور کرتے ہوئےان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ نیب نے حمزہ شہباز کے بھائی سلمان شہباز شریف کو بھی آج طلب کر رکھا تھا تاہم وہ بیرون ملک میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے تقریبا تین گھنٹے تک ان کی آمدن اور اثاثوں کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز کے ڈرینج سسٹم کے لیے پبلک فنڈز کے استعمال کے معاملے پربھی سوالات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہبازکوآگاہ کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer