شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کب پیدا ہوئے؟ اراکین اسمبلی کے دلچسپ جوابات

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کب پیدا ہوئے؟ اراکین اسمبلی کے دلچسپ جوابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکیم الامت، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ  کا آج یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، پنجاب اسمبلی کے اراکین ان کے بارے میں کیا معلومات رکھتے ہیں؟جواب جان کر آپ سر پیٹتے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال 9نومبر1877ءکو سیالکوٹ میں پیداہوئے تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت ان کے یوم پیدائش کے حوالے سے بے خبر نکلی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،جب ارکان اسمبلی سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا تو دلچسپ جوابات سامنے آئے،ایم پی ایز غلط تاریخ پیدائش بتاتے رہے۔

اب ایسابھی نہیں کہ سب کوہی شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے معلومات نہیں، کچھ ارکان اسمبلی نے درست تاریخ پیدائش بھی بتائی،شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کی ولولہ انگیزشاعری نے مسلمانوں کے اندرآزادی کاجذبہ اجاگرکیااورآج ان کی تعلیمات پرہمیں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

قومی ہیروز کی قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھنے والی قومیں ہی معاشرے میں اپنا مقام بناتی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنے محسن کے یوم پیدائش سے لاعلمی لمحہ فکریہ ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer