وقاص احمد: لاہور میں 14 سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے 14سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو ورغلا کر دکان میں بدفعلی کا نشانہ بنایا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں تاہم متاثرہ بچے کے والد محمد نوید کی مدعیت میں نامزد ملزم عبداللہ کیخلاف فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔