ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے باقی میچ ملتوی کرنا پڑ گئے

PSL postponed, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:   پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈیا کی مسلط کی ہوئی جنگ سے انٹرنیشنل ور پاکستانی کرکٹرز کو بچانے کے لئے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیئے تھے لیکن آج وزیراعظم شہباز شریف نے دوسرا فیصلہ سنا دیا۔ 

پاکستان سپر لیگ  سیزن ٹین کے باقی میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ہی ایس ایل ٹین کے باقی سات  میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

 پی ایس ایل ٹین کے اب تک  34 میں سے 27 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔  پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونا تھا جو انڈین فوج کے راولپنڈی مین کرکت سٹیڈیم کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے واقعہ کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ ابتدا میں پی سی بی نے باقی میچ کراچی منتقل کرنے پر غور کیا پھر کل ہی پی سی بی نے باقی لیگ میچ، دو سیمی فائنل اور فائنل میچ یو اے ای کے محفوظ  سٹیڈیمز میں کراوانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاری تھی کہ سات روز کے اندر تمام انتظامات کر کے پی سی بی کے میچ دبئی مین شروع کروا دیئے جائیں۔

آج جمعہ کے روز وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ایل کے میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ اب تک

اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان سپر لیگ  کی کوئٹہ گلیڈئیٹرز  پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ہر ہے۔