سٹی 42 : کریم مارکیٹ میں نوجوانوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا
شہریوں کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کچھ بھی ہو جائے ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے،کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھائے ہم منہ توڑ جواب دیں گے،
سٹی 42: موجودہ ملکی سکیورٹی کی صورتحال پرلاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ،مجموعی طور پر 27پروازیں منسوخ ہوئیں
آج لاہور ایئرپورٹ سے ابھی تک صرف 6پروازیں آپریٹ ہوئیں،سعودی ائیرلائن، اتحاد ایئر، ایمریٹس ایئرکا 10مئی تک فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا گیا
قطر ایئر، سلام ایئر اور ترکش ایئر کا بھی فلائٹ آپریشن 10مئی تک منسوخ کردیا گیا ،ایئرسپیس کی بندش اور سکیورٹی کی صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42؛ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایل او سی پر حالات کی خرابی، 78 ڈرونز کی دراندازی اور بھارت کی جانب سے زمین سے زمین پر میزائل داغنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے موصول ہونے والے مشورے کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے بھارت کی جانب سے لاپرواہی کی جارحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مقام تک پہنچا دیا ہے جہاں قومی توجہ اور جذبات بجا طور پر افواج پاکستان کی جرات مندانہ کوششوں پر مرکوز ہیں جو پاکستان کی خودمختاری کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی قوم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ اور ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔پی سی بی اپنے شراکت داروں، فرنچائزز، حصہ لینے والے کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، اسپانسرز اور منتظمین کی کوششوں اور تعاون کو تسلیم کرتا ہے جس نے ٹورنامنٹ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا ہے، تاہم؛ کرکٹ کو متحد کرنے والی قوت اور خوشی کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ، جب ملک کو اس طرح کی سخت مخالفت کا سامنا ہو تو احترام کے ساتھ وقفہ کرنا چاہیے۔
پی سی بی نے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ذہنی تندرستی اور اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کے جذبات کا بھی مخلصانہ خیال رکھتے ہوئے اوران کے اہل خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ان حالات میں وطن واپس دیکھنا چاہتے ہیں بقیہ میچز کو ملتوی کردیا ہے تاکہ کچھ وقفے کے بعد حالات سازگار ہوتے ہی کھیل کا میدان دوبارہ اسی جوش و جزبے سے سج سکے
سٹی 42: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں
پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈر ملک منظر عباس کھوکھر کی جانب سےریلی نکالی گئی،پاک فوج سےاظہار یکجہتی کےلئے نکالی گئی ریلی میں جیالوں کی کثیر تعدادشریک ہوئی
قومی پرچم اٹھائے پی پی کارکنوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: لیگی ایم پی اے رانا راشد منہاس کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی
وزیراعظم کے مشیر شبیر احمد عثمانی ریلی میں خصوصی شریک ہوئے ،لیگی رہنما چوہدری رضوان،معراج دین،افتخار نتھی،سربراہ جماعت اہلسنت کاہنہ ندیم جیلانی،سرور مغل ،سابق ناظم رمضان مستانہ،سابق نائب ناظم شبیر عاصم ،مقامی لیگی رہنما اورکارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے کاہنہ پولیس سٹیشن سے پرانا کاہنہ تک مارچ کیا،شرکاء کےپاکستان زندہ باداور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بازی
کی ، شبیر احمد عثمانی نےکہا بھارت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا۔افواجِ پاکستان نے بھارت جارجیت کا منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
رانا راشد منہاس نے کہا بھارت کے بزدلانہ حملوں نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔قوم کا بچہ بچہ اپنے ملک کے دفاع کی خاطر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
سٹی 42: پولیس رسپانس یونٹ نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی
نواب ٹاؤن پولیس نے واردات کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا
ترجمان پی آر یو نے کہا گرفتار ملزموں میں دلاور، ریحان، ارسلان اور عدنان شامل ہیں گرفتار ملزموں سے چوری شدہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد ہوئے ،ملزمان صبح سویرے چوری کی وارداتوں کے لئے رکشہ استعمال کرتے تھے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 193 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 229 افراد زخمی ہوئے،71 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،158 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی،
حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے،
سٹی 42: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پاکستانی قوم اورمسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ریلی میں اساتذہ، عملے اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بھی شرکت کی
وائس چانسلر نے کہا ہم صرف جذبے ہی میں نہیں بلکہ مہارت اور حکمتِ عملی میں بھی آگے ہیں۔




May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسروں اور سابق کھلاڑیوں کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی
ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرکلیم کی سربراہی میں افسروں اورکھلاڑی کی بھارتی جارحیت کی مذمت کی ، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،چیف کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی ،طاہر خانزادہ ،طارق وٹو،تنویر شاہ،رئیس الرحمن سمیت دیگر بھی شریک ہوئے
سٹی 42: بھارتی جنگی جنون کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں مال روڈ پر تاجران کا اکٹھ ہوا
مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ قیادت کررہے ہیں،اجلاس میں تاجران نے پاک فوج سےیکجہتی کااظہار کیا
ملک بھرکے تاجرپاک فوج کیساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں ،24کروڑ عوام پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے مال روڈ تاجروں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
تاجران نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: نیب لاہورمیں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئےریلی کاانعقاد کیا گیا
ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نےریلی کی قیادت کی،ریلی میں تمام افسروں اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی،افواج پاکستان کادشمن کودندان شکن جواب دینےپرخراج تحسین پیش کیاگیا
ڈی جی نیب احترام ڈار نے کہا ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ریلی کے شرکا نے حکومتی فیصلوں ومسلح افواج کے دفاعی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
سٹی 42: ملک کی موجودہ صورتحال پر جماعت اسلامی کی ضلع لاہورغربی میں پاک فوج کےحق میں ریلی نکالی گئی
ریلی میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ،قیصر شریف، عبد العزیز عابد، ڈاکٹر آصف، اظہر اقبال اور علی ارتضیٰ حسنی سمیت دیگر نے شرکت کی
ریلی کےشرکاکےپاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مری کی عوام بھی سڑکوں پر آگئی ۔
مری میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی جی پی او چوک سے چنار چوک تک نکالی گئی ، چنار چوک ریلی پہنچنے پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز بھی ریلی کے شرکاء کے پاس پہنچ گئے۔
سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز نے کہا کہ آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں پاک فوج آپ کی حفاظت کیلئے ہر وقت چوکنا ہے۔
ریلی میں پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025