وقا ص احمد :ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ایکشن میں آگئی ،موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نےگل بہار کالونی میں کارروائی کرتے ہوئےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم کوگرفتار کر لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم نے چند روز قبل گل بہار کالونی میں سہیل نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کی تھی،ملزم کا 14 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم معظم کیخلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش جاری کر دی۔