وقا ص احمد : ٹیکسی میں چھوڑا گیا چینی باشندے کا موبائل فون پولیس نے ڈھونڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی باشندہ مصری شاہ ریلوے شیڈ سے ٹیکسی پر ایچ مارکیٹ آیا تھا،ٹیکسی ڈرائیور چینی باشندے کو اتار کرچلا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ چینی باشندے کا 3لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل ٹیکسی میں رہ گیا تھا، ڈرائیور اور گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی،چند گھنٹوں میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے گاڑی اور ڈرائیور کو ٹریس کر لیا۔
چینی باشندے نے قیمتی موبائل ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔