ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا منہ توڑ جواب،  دشمن نے پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

پاک فوج کا منہ توڑ جواب،  دشمن نے پھر سفید جھنڈا لہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکست تسلیم کرلی اور سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا۔ یہ عمل میدان جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر، بھرپور اور بھرپور عسکری جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی دفاعی حکمت عملی اور بروقت ردعمل نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں اور بھارتی فورسز کی ہزیمت اب سفید جھنڈے کی صورت میں دنیا کے سامنے آ رہی ہے۔