ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بربریت، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا شروع

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بربریت، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے نئے شواہد سامنے آگئے جہاں بھارتی فوج نے اپنی فوجی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کے بعد معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور ہر محاذ پر قوم کا دفاع بہادری سے کر رہی ہے۔

 بھارتی فوج کی بربریت سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہےجبکہ فوجی ذرائع نے بھارتی دراندازی کی ویڈیوز اور تصویری شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں جو جلد منظرعام پر لائے جائیں گے۔