بسام سلطان :ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔
مرحلہ وار صفائی آپریشن کے تحت عزیز بھٹی ٹاؤن میں بہترین صفائی اقدامات کئے گئے،800سے زائد ورکرز، 87 سے زائد آپریشنل گاڑیاں عزیز بھٹی ٹاؤن میں صفائی آپریشن پر تعینات کی گئی،گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے لیے عزیز بھٹی ٹاؤن میں 172لوڈر رکشے تعینات کئے گئے،بٹ چوک،تاجپورہ روڈ،احمد حسن روڈ،مین ضرار شہید روڈ کے اطراف صفائی آپریشن مکمل کر لیا۔
بہادر شاہ روڈ،سولنگ روڈ،ساٹھ فٹ روڈ اورمین بزنس پورہ روڈ کے اطراف ٹیمیں تعینات کی گئی،ہر بنس پورہ چوک،لال پل کینال روڈ، مغل پورہ میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے،دھرمپورہ چوک،علامہ اقبال روڈ اور انوینٹری روڈ میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
سی ای او بابر صاحب کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں موجود 14 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو بھی کلئیر کردیا گیا۔