ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوکےالیکٹریسٹی نیوکنکشن سسٹم میں خرابی پیدا، دفاترمیں ڈیمانڈنوٹسزکااجرابند

لیسکوکےالیکٹریسٹی نیوکنکشن سسٹم میں خرابی پیدا، دفاترمیں ڈیمانڈنوٹسزکااجرابند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکوکےالیکٹریسٹی نیوکنکشن سسٹم میں تکنیکی وفنی خرابی پیداہوگئی،تکنیکی و فنی خرابی کی وجہ سےتمام دفاترمیں ڈیمانڈنوٹسزکااجرابندکردیاگیا۔

ای این سی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سےتمام دفاترمیں نیوکنکشن کاکام منجمد ہوگیا، نیو کنکشن کیساتھ ساتھ ایکسٹینشن اینڈریڈکشن آف لوڈکےامور تعطل کاشکار ہوگئے۔
تکنیکی خرابی کی وجہ سےآن لائن درخواستیں جمع کروانےکاکام بھی بندہوگیا، لیسکونےصارفین کوکنکشن دینے کے لئے ای این سی کےنام سےآن لائن پورٹل بنارکھاہے۔

آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا، سٹورز سے میٹرز کا اجراہوتا ہے، آن لائن پورٹل میں خرابی کی وجہ سے تمام کاموں میں تعطل پیدا ہو گیا۔