جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر بیٹے ،بہو کا ماں پرتشدد ، ویڈیو منظرآم پر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں جائیداد سے حصہ نہ ملنے پر بیٹے ،بہو کا 60 سالہ ماں منوربی بی پرتشدد ، ویڈیو منظرآم پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے اور بہو کی جانب سے ماں پر کیے جانے والے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے اپنی بیوی کے ہمراہ ماں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔متاثرہ خاتون بی کی مدعیت میں انیس الرحمان اور معہ جبین کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔