ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماؤں کے عالمی دن پر شہباز شریف کا خصوصی پیغام

Shahbaz Sharif Tweet
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ماؤں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی ماؤں کو سلام،کہتے ہیں ماں سے میٹھا، مخلص، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں۔ اللہ تعالی نے اپنے تعارف کے لئے ماں کی مثال دی جو اس کی انسانوں سے محبت کی انتہاءہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماؤں کے عالمی دن پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے تعارف کے لئے ماں کی مثال دی جو اس کی انسانوں سے محبت کی انتہاءہے۔ ماں کی عظمت کا مقام یہ ہے کہ اللہ کریم نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی۔ ماں کی انمول محبت ٹھنڈے گھنے سایہ دار شجر کی مانند ہوتی ہے، والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتا اور گہرا ہوتا جاتا ہے۔ افسوس میں نے والدہ کو اس وقت کھویا جب میں جیل میں تھا، آخری وقت ان سے بات نہ کرسکا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہیں یہ نعمت میسر ہے، وہ ماوں کی خوب خدمت کرکے دنیا اور آخرت کو جنت بنائیں۔ آج کے دن شہداءکی ماؤں کو خاص طورپر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن کی حرمت وعزت پر وار دئیے۔ اے پی ایس سانحہ میں اپنے بچوں کی جدائی کاعظیم غم سہنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر کی ماؤں کو سلام جنہوں نے جبر کی تاریک رات میں اپنے بے گناہ بچے گنوائے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم شہداءکے بلندی درجات کی دعا اور ان کی ماوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ کورونا وبا سے جومائیں وفات پا گئی ہیں، ہم ان کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں۔ جو مائیں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، انہیں صحت دے۔ ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیں جب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی۔ اس مقصد کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو صحت مند اور تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ماؤں کی صحت اور ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے دور میں ماں اور بچے کی صحت، مناسب غذااور بہبود کے مختلف اہم منصوبے شروع کئے، اللہ تعالی سب کی ماؤں کو سلامت رکھے، آمین۔