ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس مقابلے میں ڈاکوہلاک، واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

پولیس مقابلے میں ڈاکوہلاک، واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کیپشن: police encounter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ہربنس پورہ میں پولیس مقابلے سے قبل ڈاکوؤں کی میڈیل سٹور میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ڈاکو نے فارمیسی میں ڈکیتی کرنے کے بعد بیکری پر واردات کی ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں عید کے قریب آتے ہی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،پولیس کی کارروئیاں بھی تیز ہوگئیں ہیں،ہربنس پورہ میں پولیس مقابلے سے قبل ڈاکوؤں کی میڈیل سٹور میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ڈاکووں کو دکان میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھئے: پاکستانی برطانوی نژادلڑکی کاقتل، ایک اور چونکا دینے والی کہانی سامنے آگئی

ڈاکو فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکووں نے چہرے پر ماسک پہن رکھے ہیں،ایک ڈاکو کاونٹر سے رقم لوٹتا ہے اور دوسرا باقی جگہ کی تلاشی لیتا ہے ۔ڈاکو واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد ڈاکوؤں نے بیکری میں واردات کی،پولیس نے بیکری پر واردات کی اطلاع موصول ہونے پردونوں ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گھیرے میں لے لیا،جہاں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا تھا ۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بااثر ملزمان کے سر پر بڑی بڑی سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہوتا ہمارےمعاشرے کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ناجائز کاموں اور دوسروں کی کی عزتوں کو پامال کرتے ذرا نہیں گھبراتے،  آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کےواقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer