ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، واٹر میٹر منصوبے کی بڈ روک دی گئی

کورونا وائرس، واٹر میٹر منصوبے کی بڈ روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پانی کے تحفظ کے لیے شہر میں7 لاکھ 11 ہزار واٹر میٹر کی تنصیب کا منصوبہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوگیا، نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے واٹر میٹر کی تنصیب کے لیے منصوبے کی بڈ ہی روک دی گئی۔

پنجاب حکومت نے شہر میں واٹر میٹر منصوبے کا پلان تشکیل دیا لیکن لاگت زیادہ اور حکومت کے پاس فنڈز نہ ہونے کی بنیاد پر اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، واسا کی جانب سے شہر میں واٹر میٹر منصوبے کی تنصیب پر 10 ارب 40 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے شہر میں 7 لاکھ 11 ہزار واٹر میٹر لگائے جانے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث منصوبے پر نجی سرمایہ کاروں سے موصول والی بڈ روک دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو باقاعدہ اس منصوبے سے متعلق آگاہ بھی کیا جاچکا ہے، منصوبے کا مقصد شہر میں پانی کے ضیاع کو روکنا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، ملک بھر میں کورونا وائرس اب تک 618 افراد  کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ 27 ہزار 473 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی  جبکہ  183 افراد کورونا کےباعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer