ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:فیکٹری ایریا پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ارسلان نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔