زاہد اقبال : گوجرنوالہ ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں مرکزی ملزم گرفتار کرلیا
گوجرنوالہ ایف آئی اے ٹیم نے سیالکوٹ کے علاقہ موریکے ججہ میں چھاپہ مارکر یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم پر 8 زائد انسانی سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ملزم نے اپنے ساتھیوں سے ملکر درجنوں شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی کشتی کے ذریعے بھجوانے کی کوشش کی ، 2024 میں کشتی کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جاتے ہوئے حادثہ پیش آنے پر درجنوں شہری ڈوب کر جان بحق ہو گے ،گرفتار ملزم عثمان ججہ کشتی حادثے کے وقت سیالکوٹ پولیس کی حراست میں تھا
کشتی حادثے کے بعد ملزم نے فوری ضمانت کروانے کے بعد ایف آئی اے ٹیم کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا تھا انسانی اسمگلر عثمان ججہ کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی تھی
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلر عثمان ججہ گرفتاری سے بچنے کیلئے گلگت بلتستان میں روپوش ہو گیا تھا۔،انسانی اسمگلر عثمان ججہ خفیہ طور پر اپنے گاؤں موریکے ججہ میں آیا ہو تھا۔، انسانی اسمگلر واپس گلگت بلتستان جانے لگا تو ایف آئی اے کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔