انارکلی :دکان میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ

 انارکلی :دکان میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کی مشہور مارکیٹ انارکلی میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر راکھ ،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو احکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تھا ،نیو انارکلی کے علاقے دھنی رام روڈ پرکپڑے کی دکان کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

پولیس کے کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،بروقت امدادی کا رروائی سے قابو کر لیا گیا جبکہ آگ لگنے سے دکان میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔