ویب ڈیسک: فلپائن کے صوبہ داواؤ اور ینٹل میں 6.1 شدت زلزلے کے شدید جھٓٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں شام 5 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکنولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 105 کلو میٹر گہرائی میں تھا، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔