مئیرلاہورکی زیرصدارت اجلاس،تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

مئیرلاہورکی زیرصدارت اجلاس،تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:مئیرلاہوراورڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، ماڈل سڑکوں پرواسااور پی ٹی سی ایل کی جانب سے سست روی پر میئرلاہور کا اظہار برہمی، تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق۔

میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید کی زیر صدارت ہونے والے بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کے اجلاس میں شہرکی 17ماڈل سڑکوں کی بیوٹیفیکشن کے لیےشروع کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ میئرلاہورکا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں نوسڑکوں کو خوبصورت بنانےکے لیےکام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کمپنی کی طرف سے بہت زیادہ شکایات ہیں کیونکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے تاہم کینال روڈ کی خوبصورتی کے لیے پی ایچ اے کا کردار اہم ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اےمیاں شکیل احمد، چیف انجینئر ٹیپا مظہرحسین، ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی سید، میونسپل آفیسر فنانس محمد یوسف، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچرعبد القیوم نیازی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔