سٹیج اداکارہ ندا چودھری نئی مشکل میں پھنس گئیں

سٹیج اداکارہ ندا چودھری نئی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) فلم اور تھٹیر کی نامور اداکارہ ندا چودھری کی ڈانس پرفارمنس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، ندا چودھری نے اس پیشے سے لاکھوں روپے کمائے ہیں۔

سٹیج کی معروف اداکارہ ندا چودھری پھر ایف بی آر کے شکنجے میں آگئیں، جوہر ٹاؤن کھوکھر چوک کی رہائشی اداکارہ ایف بی آر میں سائرہ الیاس کے نام سے رجسٹرڈ ہیں، ندا چوہدری نے 2015 میں سالانہ آمدن 10 لاکھ 74 ہزار روپے ظاہر کرکے 1 لاکھ 30 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

ایف بی آر نے چند ماہ قبل ڈاکٹرز ہسپتال کی ایچ بی ایل برانچ میں اداکارہ کے خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جس میں 2 کروڑ روپے"فکسڈ ڈیپازٹ" کروائے گئے تھے، ایف بی آر نے آمدن کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنے پر 72 لاکھ 38 ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کر دیا ہے۔