ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں امریکی  ڈالر   278.40 روپے سے کم ہوکر 278.37 روپے پر بند ہوا ۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر6 پیسے سستاہوکر 279.41 روپے ، یورو 71 پیسے مہنگا ہوکر 324.53 روپے ، برطانوی پاونڈ 93 پیسے  مہنگاہوکر 375.28 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.41 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے  74.62 روپے کا ہوگیا۔