ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں کیلئے اہم خبر؛ پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل

سیاحوں کیلئے اہم خبر؛ پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیاحوں کے لیے بڑی خبر ، سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ۔  

ڈی جی ایم نارتھ،معظم نذیر نے کہا مری میں  بین الاقوامی ماہرین کی سفارش پر کیبل کار کی آئرن روپ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نئی آئرن روپ بیرون ملک سے درآمد ہوگی، بحالی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتا ہے ۔ پتریاٹہ چیر لفٹ سروس معمول کے مطابق جاری، سیاح محفوظ انداز میں مستفید ہو رہے ہیں،کشمیر پوائنٹ کیلئے جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سفاری ٹرین لانے کا ٹینڈر جاری کیا گیا

سیاحوں کی سہولت کیلئے جدید الیکٹرک کارٹس متعارف کروائی جا رہی ہیں،گلاس واک وے برج، نئی چیر لفٹس، پیراگلائڈنگ کلب اور دیگر میگا منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ جدید سیاحتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد مری مثالی سیاحتی مرکز بن کر ابھرے گا ۔ تمام حفاظتی تقاضے مکمل ہونے کے بعد کیبل کار سروس بحال کر دی جائے گی،سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ محکمہ سیاحت کی اولین ترجیح ہے۔