ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں منکی پاکس کے2 نئے مریض داخل، تعداد 54 ہوگئی

لاہورمیں منکی پاکس کے2 نئے مریض داخل، تعداد 54 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہوگئی ۔
  تفصیلات کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز  میں منکی پاکس بیماری سے  متاثر دونوں مریض خواتین ہیں ،دونوں منکی پاکس سے متاثرہ خواتین میو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہوگئی ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں رپورٹ منکی پاکس کیسز مقامی ہیں، رپورٹ ہونے والے کیسز کی کوئی بیرون ملک ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے۔
طبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ تیز بخار اور جسم پر دانے ہوں تو شہری احتیاط برتیں اور قرنطینہ اختیار کریں۔