ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ محل میں تاجر سے 5 کروڑ ہتھیانے والا ملزم گرفتار؛ 3 کروڑ روپے برآمد

رنگ محل میں تاجر سے 5 کروڑ ہتھیانے والا ملزم گرفتار؛ 3 کروڑ روپے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:رنگ محل کے علاقہ میں کاروباری شہری فہد علی سے5کروڑ ہتھیانے کا معمہ حل ہوگیا ۔ 
مرکزی ملزم کاساتھی گرفتارکرکےرقم برآمدکرلی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رنگ محل اعتزاز الحسن نے ٹیم کےہمراہ ملزم کوگرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے شہری سے ہتھیائی گئی رقم 3کروڑ روپے برآمد کرلی گئی ۔ 

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے کہا دونوں ملزمان نجی بینکوں میں بطور مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہےتھے،ملزمان نے دھوکہ دہی سے شہری فہد علی سے 5 کروڑ روپے منگوائے،
مرکزی ملزم ساتھی ملزم کے ساتھ رقم لے کر فرار ہو گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد کیا۔
رقم برآمد کرنے پر شہری نے انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کوسراہا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔