ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو اور موسم گرما کے پیش نظرہسپتالوں ، دیگر طبی مراکز کو خصوصی ہدایات جاری

ہیٹ ویو اور موسم گرما کے پیش نظرہسپتالوں ، دیگر طبی مراکز کو خصوصی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 حکام نے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے ہدایت کی ہے کہ تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی، سایہ دار جگہوں کا انتظام اور مریضوں کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کو فوری اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ ایمرجنسی وارڈز، ادویات، طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

کمشنر سوشل سکیورٹی نے متعلقہ اداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہیٹ ویو سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موسم گرما کے دوران عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور تمام ہسپتالوں کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔